اللہ تعالیٰ اس کو اپنے بندوں کے امور سونپ دیتا ہے

جبرائیل نازل ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ ہزاروں ملائکہ ہیں اور مبارکبادی دینے آئے ہیں ۔۔۔

فطرس بھی آیا آپ کے جھولے سے مس ہو کر شفاء پانے ۔۔۔

اور پلٹا بلند و بالا مرتبہ پا کر ۔۔۔

حتی کہ آپ کا اسم گرامی بھی عرش عظیم سے تجویز کیا گیا؟

الحسین ؑ – بے شک

آپ علیہ السلام نے اپنے جد بزرگوار کی سیرت پر عمل فرمایا کیا ہمیں بھی اس سیرت سے پیروی کے لئے کچھ نور عنایت فرمائیں گے؟

الحسین ؑ - سچائی طاقت ہے، جھوٹ نامردی ہے ، راز ایک امانت ہے ، کسی کی امداد کرنا دوستی ہے،کام کا بجا لانا تجربہ ہے، سخاوت امیری اور بخل فقیری ہے ۔

ایسا وعدہ نہ کرو جسے وفاء نہ کرسکو ، جس کے بارے میں علم نہ ہو مداخلت نہ کرو اتنا خرچ کرو جتنا اس میں ضرورت ہو اپنے اعمال سے زیادہ جزاء طلب مت کرو ، اور اتنا خوش رہو جتنا تم نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی ہے ۔

پس جس نے اللہ تعالیٰ کی رضاء طلبی کے لئے دوسروں کو ناراض کیا اللہ تعالیٰ لوگوں کے معاملات کے لئے کافی ہے مگر جس نے لوگوں کی رضاء طلبی کی خدائے تعالیٰ کے قہر سے نجات کے لئے اللہ تعالیٰ اس کو اپنے بندوں کے امور سونپ دیتا ہے ۔

 

منسلکات

كاتب : توصيف رضا محرر : سامر قحطان مصور : حسنين الشرشاحي