عراق میں متعین چینی سفیر Zhang Tao نے حال میں کربلاء مقدسہ کا دورہ کیا اور اس دورہ میں حرم مقدس حسینی میں حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلق پر تبادلہ خیال کیا جس میں سفیر نے حالیہ کورونا بحران سے نمٹنے کے لئے مکمل چینی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اس کے ساتھ ہی خصوصی امدادات برائے کربلاء مقدسہ پہنچانے کا بتایا ۔
اس کے ساتھ جناب سفیر نے بتایا کہ چین اورعراق کے مابین قدیم تعاون اور برادرانہ تعلقات ہیں اسی طرح جب چین میں کورونا بحران آیا تو عراق نے چین میں امدادات پہنچائیں اسی طرح اب عراق میں اس بحران سے نمٹنے کے لئے چین عراق کے ساتھ ساتھ ہے ٹھیک اسی ضرب المثل کی مانند کہ دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے ۔
اترك تعليق