خواتین بھی اس عالمی بحران میں مردوں کے ساتھ ساتھ ثابت قدم ہیں اسی طرح کربلاء مقدسہ میں بھی خواتین نے حرم مقدس حسینی کی سرپرستی میں طبی شعبہ کے لئے روزانہ سینکڑوں ماسک تیار کر کے حرم مقدس حسینی کے طبی شعبہ کو فراہم کررہی ہیں تاکہ اس کمی کو پرورا کیا جاسکے کیونکہ اس بحران میں طبی شعبہ ہی پہلی دفاعی لائن ہے ۔
ان ماسک کی تیاری کے لئے حرم مقدس حسینی کے تابع خصوصی شعبہ "فیملی کونسلنگ سینٹر" کی خدمات قابل تعریف ہیں جنہوں نے خواتین کو کم وقت میں خصوصی تربیت دے کر اس کمی کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ۔
اترك تعليق