حرم مقدس حسینی کی ضیافت میں قرنطینہ مہمان

ضمیر کاظم کو یہ علم ہی نہیں تھا کہ جب وہ کربلاء شہر میں داخل ہوتے ہی اسے دو ہفتوں کے لئے قرنطینہ میں ڈال دیا جائے گا لیکن قرنطینہ میں متوفر خصوصی سہولیات اور اس کی آپ بیتی کچھ یوں ہے کہ

25 رجب المرجب زیارت حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت ماننے کے بعد کاظؐین سے کربلاء میں واپس آئے تو کربلاء مقدسہ کے داخلی راستے پر چیک پوسٹ سے انہیں اور ان کے ساتھ تمام لوگوں کر حرم مقدس حسینی کی ضیافت میں زائرین حسینی کے لئے بنائی گئی استراحت گاہ سید الاوصیاء علیہ السلام میں لے جایا گیا جہاں زندگی کی تمام آسائشیں بلا مقابل فراہم کی گئی تھیں ۔

جہاں وہ بتاتے ہیں کہ اس مکان کی تصاویر جب میں نے نشر کیں تو بعض دوستوں نے اسے میرے نئے فلیٹ کی تصاویر سمجھ کر مبارکباددی اور جب انہیں حقیقت کا علم ہوا تو حیران ہوئے کہ یہ جگہ کسی سرے قرنطینہ نہیں لگتا ہے جہاں ہمیں روزانہ مفت کھانا فراہم کیا گیا اور روٹین کے ساتھ طبی ٹیسٹ کئے گئے ۔

اور آخر میں بتاتے ہیں کہ قرنطینہ ایک جیل نہیں جسے بعض لوگ سمجھتے ہیں بلکہ زندگی کی تمام سہولیات یہاں متوفر ہیں

منسلکات