کربلاء میں ہسپتالوں کی کامیابی کے بعد بصرہ میں کینسر ہسپتال کی تعمیر

دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی نے حرم مقدس حسینی کے اخراجات پر عراق کے شہر بصرہ میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا ۔

حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی نے بین الاقوامی مؤسسہ وارث آنکولوجی کی سالانہ کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا کہ کربلاء مقدسہ میں حالیہ کامیابیوں کے بعد اعلان کیا آئندہ 6 ماہ کے اندر بصرہ میں کینسر ہسپتال تعمیر کیا جائے گا جس میں اہل وطن کو اعلیٰ علاجی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

دوسری طرف حرم مقدس حسینی کے تابع شعبہ اسٹریٹیجک پراجیکٹس کے مدیر اعلیٰ انجینئر محمد ضیاء نے بتایا کہ اس منصوبے کا ٹوٹل رقبہ 20 ہزار مربع میٹر ہے جس میں سے 11700 میٹر مربع پر تعمیرات کی جائیں گی ۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوا کہ پہلی عمارت میں 10 انتہائی نگداشت کے کمرے، 30 بستر ، 11 جدید طرز کے طبی آلات ، 3 جدید ہالز اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ بھی شامل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری عمارت چار منزلوں پر مشتمل ہوگی جن میں 46 ٹریٹمنٹ کے کمرے ہونگے جن میں 88 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ۔

اور تیسری عمارت الیکٹرومکینکل خدمات کے لئے وقف ہے جبکہ چوتھی عمارت تابکار علاجی سہولیات کے لئے وقف ہوگی ۔

 

منسلکات

: توصیف رضا خان