بشر بن عمرو بن الاحدوث الکندی

 

بشر کا تعلق حضرموت سے تھا جسے آج کے دور میں کچھ علاقہ زیر یمن ہے اور کچھ علاقہ سلطنت عمان میں شامل ہے ۔ اور آپ تابعین میں سے تھے ۔

السید داودی لکھتے ہیں :

جب دہم محرم کا وقت آیا اور لڑائی کا آغاز ہوا تو بشر سے کہا گیا کہ تمہارا بیٹا عمر ری شہر میں اسیر ہوگیاہے تو اس نے جواب دیا کہ میں اسے اپنے اللہ کی امان میں دیتا ہوں اور نہیں چاہتا کہ وہ پکڑا جائے اور میں اس بات پر شہادت سے محروم رہوں تو امام حسین علیہ السلام نے جب یہ سنا تو فرمایا کہ میں نے تمہیں اپنی بیعت سے آزاد کیا کہ جاؤ اور اپنے پسر کو آزاد کراؤ تو بشر نے جواب دیا کہ مجھے جنگلی جانور پھاڑ کھائیں کہ اگر میں اے اباعبداللہ آپ کو چھوڑ جاؤں ۔ پس امام علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ پانچ قیمتی پوشاکیں اس شخص کے ہاتھ جو آپ کے بیٹے کی خبر لے کر آیا ہے ، بھجواؤ اور ان پوشاکوں کی قیمت 1000 دینار تھی ۔

معروف مؤرخ السروی لکھتے ہیں کہ آپ پہلے حملے میں شہید ہوئے ۔