شہر سامراء میں امام حسن عسکری علیہ السلام کی یوم شہادت کی مناسبت سے حرم مقدس حسینی کی خصوصی خدمات

حرم مقدس حسینی کے مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ نے مقدس شہر سامراء میں امام حسن عسکری علیہ السلام کی یوم شہادت کی مناسبت سے، حسینی خدمتی جلوسوں اور تنظیموں میں بڑی مقدار میں پانی کی تقسیم کا اعلان کیا ہے۔

ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ، انجینئر عبدالحسن محمد نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ، "اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے شیخ عبدالمہدی الکربلائی اور حرم مقدس حسینی کے سیکرٹری جنرل جناب حسن رشید العبایجی کی ہدایات پر، ہم مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ میں زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں، مشینری اور ٹینکرز یونٹ نے امام حسن عسکری اور ان کے بھائی امام علی ہادی (علیہما السلام) کے روضے کی طرف جانے والے زائرین کی خدمت کے لیے، حسینی جلوسوں اور تنظیموں کو وافر مقدار میں پانی کی فراہمی کا کام (24) گھنٹے مسلسل شروع کر دیا ہے"، انہوں نے مزید کہا کہ "یہ کام دن رات بڑی انسانی اور مشینی کوششوں سے جاری رہا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ خدمت زیارت کے ایام کے موقع پر امام حسن عسکری علیہ السلام کی یوم شہادت پر ان کے زائرین کی حمایت کے لیے تین دن تک فراہم کی جاتی ہے۔"

واضح رہے کہ حرم مقدس حسینی کا مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ مختلف مذہبی مواقع اور رسومات کے دوران عراق کے دیگر مقدس مقامات کی حمایت اور مدد میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔