حرم مقدس حسینی کی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے تیسرے بین الاقوامی نمائشی میلے میں شرکت کی جسے عراق کے شہر بغداد میں منعقد کیا گیا ۔
حرم مقدس حسینی کی آفیشل ویب سائٹ کےمطابق جناب سید علی مامیثہ جو کہ اس وفد کی سربراہی کررہے ہیں نے بتایا کہ حرم مقدس حسینی کی طرف سے نمائش میں تیرہ تالیفات اور چار سو فن پاروں کے ساتھ شرکت کی گئی ہے ۔
مذہبی کتابوں کے علاوہ نوجوان طبقے کے لئے بھی تالیفات مختص کی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی کربلاء مقدسہ کا ثقافتی ورثہ پر مشتمل بھی تحریرات شامل ہیں ۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ حرم مقدس حسینی ہی کی طرف سے فقط اس نمائشگاہ میں شرکت کی گئی اور اس مرکز میں مذہبی شخصیات ، پروفیسرز اور طلباء کا استقبال کیا گیا ۔