اوروک فارماسوٹیکل فیکٹری - عراقی مقامی ضروریات کی تکمیل کے لئے خصوصی کاوش

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام سے منسلک اوروک فارماسوٹیکل فیکٹری کی انتظامیہ نے تحقیقی اور تجرباتی ادویات کے طریقہ کار کا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

مہند الساعدی جو کہ اس کارخانے کے نگران اعلیٰ نے انٹرویو میں بتایا کہ حرم مقدس حسینی سے منسلک یہ دواساز فیکٹری کو اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی کی کوششوں سے مارچ 2022ء میں آزمائشی پیداواری لائسنس جاری کیا گیا ۔

یہ بتاتے ہوئے کہ فیکٹری میں کام کے مراحل کو مکمل کرنے کے لئے اسٹریٹیجک منصوبہ بندی جاری ہے اور انہوں نے مزید بتایا کہ آنے والے دنوں میں ہم تین پروڈکشن لائنوں پر مشتمل طبی آلات بنانے والے پلانٹس کا افتتاح کرینگے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ کارخانہ حرم مقدس حسینی کے ایک انتہائی اہم منصوبوں میں سے ایک ہے جو کہ بازاری ضروریات کا بیس سے پچیس فیصد ضروریات کو پورا کرے گا چونکہ عراق میں طبی سامان کی سخت ضرورت ، غیر ملکی کرنسی کی بچت ، ملکی افواج کی ضروریات اور ملکی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا اس فیکٹری کے قیام کے بنیادی ضروریات ہیں ۔

منسلکات