سیکرٹری جنرل حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے خصوصی پلاننگز

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل حسن رشید العبائیچی نے حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی زیارت کے بعض منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم نے زائرین کے استقبال کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں خاص طور پر کہ یہ زیارت ایک استثنائی زیارت ہوگی کیونکہ اکثریت ایسے زائرین کی ہے جو کرونا کی وجہ سے زیارت پر نہیں آسکے اور سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی لئے تمام سہولیاتی جوانب کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ خدماتی ، طبی ، استراحتی و اطعام اور ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات شامل ہیں ۔

طبی لحاظ سے جو پلاننگ کی گئی ہے وہ آج تک کے عملدرآمد کئے گئے منصوبوں میں سب سے بڑا منصوبہ ہے ۔

حرم مقدس حسینی کے لنگر خانہ کی نسبت سے صرف اتنا ہی کہ آخر زائر جو کربلاء مقدسہ سے خارج ہو وہ حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے لنگرخانہ سے مستضیف ہو ۔ 

منسلکات