حرم مقدس حسینی کےلنگر خانے سے ہزاروں زائرین کے اطعام کی فراہمی

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے آنے والی زائرین کی کثیر تعداد کی سہولت کے لئے کربلاء مقدسہ کے داخلی راستوں پر لنگر خانوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو جو طعام غیر ملکی ہونے کی صورت میں پاسپورٹ اور مقامی ہونے کی صورت میں شناختی کارڈ پو دیا جاتا تھا اب بلا تفریق و بلا حدود فراہم کیا جارہا ہے ۔

مضیف امام حسین علیہ السلام کی ادارت کی جانب سے بیان کیا گیا ہے کہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے اندر 5-7 ہزار زائرین کوایک وقت میں کھانا فراہم کرنے کی استعداد کی گئی ہے جبکہ صحن سیدہ عقیلہ زینب سلام اللہ علیہا کے مقام پر روزانہ 10-12 ہزار پیکج تقسیم کئے جارہے ہیں ۔

اور اس کے علاوہ کربلاء مقدسہ کے اندر مختلف مناطق اور استراحتگاہ زائرین جو کہ کربلاء مقدسہ کی طرف آنے والے راستوں پر واقع ہیں میں روزانہ 10ہزار پیکج فراہم کئے جارہے ہیں ۔

منسلکات