حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کے حکم پر زیات چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے آنے والی خواتین زائرات کی سہولت کے لئے خصوصی منصوبے کی تیاری اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا ہے ۔
اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ یہ سال گذشتہ سالوں کی نسبت اس طرح بھی فرق رکھتا ہے کہ عراقی حکومت نے بیرون ممالک سے آںے والے زائرین کے لئے زیادہ سے زیادہ عدد کی اجازت دی ہے جسے حرم مقدس حسینی کی ادارت نے انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے ۔
اس صورتحال کے پیش نظر حرم مطہرکی امن و امان کی بحالی کے شعبے نے خواتین کے لئے خیام گاہ سے لے کر حرم مقدس حسینی میں دخول و زیارت کے ساتھ ساتھ خواتین کے لئے حرم کے گرد موجود سرادیپ کو کھول دیا ہے جو کہ تین سرادیب ہیں اور زائرین کے لئے بلا تعطل مساحت فراہم کررہے ہیں اور نہ صرف زائرات کی نقل و حرکت بلکہ صحتی سہولیات و دیگر خدمات بھی فراہم کررہی ہیں ۔
خواتین کی سہولت کے لئے موجود خواتین رضاکارکی تعداد 1500 کے قریب ہے اور شعبہ زینبیات جو کہ حرم مقدس حسینی میں ایک حاضر خدمت ڈیپارٹمنٹ ہے اس میں خواتین کی تعداد 600-700 کے قریب ہے