پسماندگان شہداء زیر سرپرستی حرم مقدس حسینی

حرم مقدس حسینی کی تابع شعبہ شہداء و جرحیٰ کی طرف سے خصوصی نگرانی میں پسماندگان شہداء کو زیارت مراقد مقدسہ کے لئے اخراجات کا انتظام با مفاہمت موسسہ رضویہ  کیا گیا ہے ۔

عماد الجشعمی جو کہ شعبہ مذکورہ کے مسئول ہیں نے تفاصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دینی مرجعیت کی خصوصی ہدایت پر اور پسماندگان کی حوصلہ افزائی کے لئے ایسے منصوبے کی تشکیل دئیے گئے ہیں جس میں تقریبا ہر مہینے پسماندگان کو موسسہ رضویہ کے تعاون سے زیارات کے لئے روانی کیا جائے گا ۔

اس پروگرام کے تحت 45 خاندان پسماندگان کو ایران زیارات کے لئے روانہ کیا گیا ۔

یاد رہے کہ  شعبہ مذکورہ نہ صرف کربلاء مقدسہ بلکہ دیگر عراقی صوبوں سے پسماندگان کی سربراہی کررہا ہے

منسلکات