جوانان جنت کے سردار،جگر گوشہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ اور سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت 10 محرم الحرام کو کربلاء مقدسہ میں جہاں عراق کے مختلف صوبوں سے لوگوں شرکت کرتے ہیں وہیں دیگر ممالک سے نہ صرف مسلمان بلکہ محسن انسانیت کے غم میں دیگر ادیان سے تعلق رکھنے والے زائرین نے بھی شرکت کی ۔
اہل عراق کے علاوہ زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے مختلف ممالک جن میں پاکستان و ہندوستا ن اور بریطانیا سمیت دیگر ممالک سے آٹھ لاکھ زائرین نے شرکت کی جبکہ 1200 زائرین نے اٹلانٹا امریکہ سے شرکت کی جبکہ دیگر ممالک میں آذربائیجان ،ازبکستان،پاکستان،افغانستان ،بھارت،ایران،ترکیا،فرانس،برطانیا،لبنان،عمان ،سعودی عرب ، بحرین ،کویت،اسٹرالیا اور کینیڈا شامل ہیں ۔
"محبت حضرت امام حسین علیہ السلام ہمیں یکجا کرتی ہے"
حسنین عباس کا یہ کہنا تھا کہ محبت حضرت امام حسین علیہ السلام ہمیں یکجا کرتی ہے اور کربلاء مقدسہ میں اپنے وجود کو یوم عاشوراء کے دن ایک پر شرف شمار کرتے ہیں ۔اپنی زیارت کے سفر کو ایک خواب کی تکمیل سے شمار کرتے ہیں اور یہی حال ان کے ساتھ موجو د وفد کا تھا جن میں سے بعض ایسے زائرین بھی ہیں جو قبل از سفر زاد سفر کے لئے پیٹ کاٹ کر اس سفر کے لئے زادراہ جمع کرتے ہیں ۔
ماجد ابراہیم جن کا تعلق بحرین سے ہے نے اپنے ہمراہ زائرین کے ساتھ مقدس سرزمین کا رخ کیا اور اس شہر کی کچھ اس طرح صفات بیان کیں کہ "خدمت زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام سے اقوام و ملت کو کرم و عطاء و سخاوت کا درس ملتا ہے"
اٹلانٹا سے آئے زائرین میں سے علی مؤمن کہتے ہیں کہ ساتویں بار شرف زیارت نصیب ہوا ہے اور حرم مقدس حسینی کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کی کوئی مثال نہیں ۔
اترك تعليق