حرم مقدس حسینی کے شعبہ مذہبی امور کی سربراہی کی طرف سے حضرت زید بن علی علیھم السلام کے مزار اقدس میں محرم الحرام کے ایام سوگواری کی مناسبت سے سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ مذکورہ کے علماء و فضلاء کے علاوہ اہل حلہ نے شرکت کی ۔
ڈاکٹر علاء المدنی جو کہ حرم مطہر حضرت زید الشہید علیہ السلام کے خصوصی سیکرٹری ہیں نے سیمینار کے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سیمینار کا ہدف حضرت زیدالشہید علیہ السلام کے تعبیراتی نقطہ نظر کو اجاگر کرنا ہے اور حضرت زید شہید علیہ السلام کا انقلاب اور ان کا ہدف اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے ہدف کربلاء کے ساتھ مقارنہ ہے اور اس کے ساتھ ہی حضرت زید علیہ السلام کا انقلاب اسلامی مذاہب کے درمیان نقطہ اجتماع کو اجاگر کرنا ہے جس کی واضح مثال ابوحنیفہ النعمان کا وہ فتویٰ جس میں حضرت زید الشہید کی سربراہی میں جہاد کو واجب قرار دیا گیاتاکہ امت اسلامیہ میں روح اتحاد کے نقطہ نظر کو برقرار رکھا جاسکے۔
اترك تعليق