پاکستان ،اسلام آباد میں ہفتہ ثقافت "نسیم کربلاء"کے ساتھ ہی حرم مقدس حسینی کے وفد کے زیر نگرانی 120000 مربع میٹر کی اراضی کا افتتاح کیاگیا۔
مذکورہ اراضی جو کہ اسلام آباد سے زیادہ نہیں تقریبا 20 کیلومیٹر کی دوری پر وسط سرسبزو شاداب زمین ہے اس میں وفود عتبات مقدسہ کے ہاتھوں شجر کاری کی گئی ۔
حرم مقدس حسینی کے نائب سیکرٹری جنرل سید افضل شامی جو اس موقعے پر موجود تھے نے بتایا کہ الحمد للہ توفیق الہیٰ کے ساتھ مذکورہ اراضی کو خریدا گیا ہے جس کی ¾ قیمت ایک مؤمن نے ادا کی ہے جب کہ ایک حصے کی ادائیگی حرم مقدس حسینی کے ذمے ہے اور اس کو حرم مقدس حسینی کے نام انتقال کیا گیا ہے ۔اور ہم چاہتے ہیں کہ اس میں تربیتی پروگرامز اور مستحقین یتیم و فقراء کے لئے سکولز بنائے جائیں ۔
بالخصوص سکولوں کے قیام کے موضوع پر اور ملکی قوانین کی پابندی کے ساتھ تعلیمی کے فروغ کے لئے خصوصی کمیٹی کی تشکیل زیرغور ہے۔
مذکورہ منصوبے کے لئے حرم مقدس حسینی کے نمائندے (مسلم عباس صکبان ) نے بتایا کہ حرم مقدس حسینی کے متولی شرعی شیخ عبد المہدی کربلائی نے مسلم ممالک میں ثقافتی مراکز کے قیام پر زور دیا ہے اور اس غرض سے عطیہ کنندگان سے دینی مرجعیت کے نمائندے شیخ محسن نجفی کی وساطت رابطہ کیا گیا ۔
شیخ انور نجفی جو کہ شیخ محسن نجفی کے فرزند ہیں سے جب عطیہ کنندگان کی بابت سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ فقط شیخ محسن نجفی اس عطیہ میں وسیلہ ہیں اور اسے خصوصی طور پر حرم مقدس حضرت امام حسین علیہ السلام کے نام ثبت کیا گیا اور جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مرکز اسلام آباد سے زیادہ دور نہیں ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ ایک لاکھ بیس ہزار مربع میٹر کا رقبہ انتہائی خوشگوار قدرتی مناظر کے وسط میں واقع ہے جبکہ اس کے قرب میں حکومتی جامعات اور ادارے موجود ہیں اور اس کے ساتھ ہی دعاگوہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا عطیہ سبیل خداوندی میں قبول فرمائے اور بروز محشر شفاعت حضرت امام حسین علیہ السلام کا قرار پائے
اترك تعليق