جدیدگنبد حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی خصوصی تفصیلات

حرم مقدس حسینی کے شعبہ توسیع حرم و بحالی کی جانب سے گنبد حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام  کی موجودہ توسیع کی وجہ سے عدم رؤیت کے مسئلے کو حل کرنے کے پیش نظر  بلند کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے مدیر اعلیٰ (محمد حسن کاظم)ہیں ۔

(محمد حسن کاظم ) نے حضرت حبیب بن مظاہر الاسدی  رضوان اللہ علیہ کی جانب سے تعمیر کے مکمل ہونے کے بعد بیان دیا کہ الحمد للہ ایک حصے کو مکمل کر لیا گیا ہے  اور اس منصوبے کے دو اہم ہدف ہیں جس میں پہلا زائرین امام مظلومین علیہ السلام کے لئے اندرون حرم  نزد ضریح مطہر زیادہ سے زیادہ جگہ کی فراہمی ہے جو کہ تقریبا  تمام اطراف سے 2 میٹر تک کی گنجائش ہے

جبکہ دوسرا ہدف حالیا جاری توسیع کی وجہ سے گنبد حرم مطہر کا عدم وضوح ہے جو کہ ناظرین کو انتہائی کم نظر آتا ہے اس مشکل کے حل کے لئے گنبد حرم کو 7 میٹر تک بلند کیا جائیگا اور چونکہ  نئے تعمیر کئے جانے والے گنبد کا وزن 170 ٹن ہوگا جوکہ قطر میں موجودہ گنبد سے بڑا ہوگا کہ جس کا حالیہ وزن 1000 ٹن ہے ۔

مزید براین کہ مذکورہ منصوبے کو انتہائی دقت کے  ساتھ بروئے کار لایا جائیگا جس میں سے ایک انتہائی مشکل کام 200 سال پرانی قدیمی طرز تعمیر کی بنیاد ہے  کہ آیا وہ اس وزن کو اٹھا سکتی ہے ، الحمد للہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچادیا گیا ہے  اور اس کے دوسرے مرحلے کو شہدائے کربلاء کی طرف سے تکمیل کے لئے کام جاری ہے

منسلکات