ہسپانوی سفیر کا حرم مقدس حسینی کے دورہ کے موقع پر نائب سیکرٹری جنرل کا بیان

حرم مقدس حسینی کے نائب سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علاء ضیاء الدین نے اس بات کی تصدیق کی کہ حرم مقدس حسینی نے معاشرے کی خدمت میں بڑا کردار ادا کیا ہے، جس میں داعش کی جنگ کے دوران فراہم کی جانے والی مدد اور مہاجرین کی مدد شامل ہے۔ انہوں نے لبنانی مہاجرین کا استقبال کرنے اور ان کو خدمات فراہم کرنے میں حرم مقدس حسینی کے اہم کردار کی طرف اشارہ کیا۔ یہ بات عراق میں ہسپانوی سفیر کے استقبال کے دوران کہی گئی۔

نائب سیکریٹری جنرل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ "حرم مقدس حسینی کئی سالوں سے معاشرے کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس کی قابلِ قدر خدمات ہیں۔" انہوں نے مزید بتایا کہ "عراق میں ہسپانوی سفیر کا حرم مقدس حسینی کا دورہ اہم اور شاندار تھا، اور انہوں نے حرم مقدس حسینی کے کاموں اور خدمات کی کوششوں کا مشاہدہ کیا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "سفارتی مشن عتبات کے معاشرے کے لئے مختلف خدمات فراہم کرنے کے کردار کو سراہتے ہیں۔"

انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ "حرم مقدس حسینی کئی سالوں سے معاشرے کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اور ہر زمان و مکان میں اس کی خدمات قابلِ ستائش ہیں، خاص طور پر داعش کی جنگ کے دوران اور مہاجرین کو فراہم کی جانے والی مدد میں۔" انہوں نے کہا کہ "آج حرم مقدس حسینی لبنانی مہاجرین کا استقبال کرنے اور انہیں مختلف خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔"