حرم مقدس حسینی کا وفد پاکستان میں

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے تابع مرکز اہل کساء بین الاقوامی راہنمائی کا وفد حالیہ پاکستان کے دورہ پر رہا ہے جہاں وفد کے اراکین نے مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔

شیخ احمد رشید الطرفی جوکہ مرکز مذکور کے مدیرہیں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ مرکز کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں مختلف شہروں میں سرگرمیاں انجام دیں ۔

اس دورہ کا پہل پڑاؤ کراچی شہر تھا جہاں 1959 مربع میٹر کے رقبے پر مسجد امام حسین علیہ السلام کا سنگ بنیاد تھا اور ساتھ ہی امام بارگاہ حضرت عباس علیہ السلام کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس کی مساحت 2396 مربع میٹر ہوگا جبکہ گلستان فدک بھی قائم کیا جائے گا جس کا رقبہ 2842 مربع میٹر ھوگا اور یہ تمام اراضی نماز و مجالس حسینیہ کے لئے مختص ہوگی ۔

اس کے ساتھ ہی وفد نے امام حسین علیہ السلام سیمینار کا انعقاد کیا جس میں تبرکات حسینی بھی تقسیم کئے گئے ۔

اس کے بعد وفد کا دوسرا پڑاؤ لاہور شہر تھا جہاں مختلف اہل عقیدہ سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا اور اس کے بعد اسلام آباد کی طرف کیا گیا جہاں دینی مرجعیت کے نمائندے علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی طرف سے خانوادہ وکیل دینی مرجعیت کو تعزیت پیش کی گئی ۔

علاوہ ازیں محبہ اہل بیت علیہم السلام "سلمیٰ گیلانی" کی طرف سے جن کا تعلق رحیم یارخان سے ہے نے شبیہہ روضہ سیدہ زینب علیہا السلام کو حرم مقدس حسینی کی شرعی و قانونی تحویل میں دے دیا اور اس کے ساتھ منسلک مسجد گنبد خضراء سے مشابہ مسجدبھی شرعی و قانونی تولیت حرم مقدس حسینی کے لئے وقف کر دی گئی۔

منسلکات