حرم مقدس حسینی نے سولہویں ربیع الشہداء بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے لیے ضروری اقدامات کی تکمیل کا اعلان کیا۔ یہ کانفرنس 5 مارچ سے چار روز تک جاری رہے گی۔
حرم مقدس حسینی کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق حرمین شریفین کانفرنس کے اراکین میں سے ایک محسن الوزنی نے کہا: "امام حسین علیہ السلام اقوام کے دلوں میں ہیں" کے نعرہ کے ساتھ 16سولہویں ربیع الشہداء بین الاقوامی کانفرنس کل سے شروع ہو گی۔ اس کانفرنس کے موقع پر مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں شاعری کی رات، تحقیقی مقابلے اور کتابوں کی نمائش بھی شامل ہے۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: اس کانفرنس میں دنیا کے چوالیس ممالک سے ایک سو بیس افراد شرکت کریں گے اور اس سال بہت سے عراقی جو بیرونی ممالک میں مقیم ہیں اور طب، انجینئرنگ، تعلیم وغیرہ کے شعبوں میں انسانیت کی خدمت کریں گے۔
آخر میں انہوں نے کہا: اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اسلامی ثقافت اور اہل بیت علیہم السلام کو پھیلانا اور دنیا کے مسلمانوں کے ساتھ رشتہ استوار کرنا ہے۔