امام رضا علیہ السلام کے خیراتی ادارے سے منسلک حضرت رقیہ علیہا السلام کے مرکز اطفال نے آئمہ اطہارعلیہم السلام کی ولادت کے موقع پر بہت سی ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے۔
حرم مقدس حسینی کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق حرم مقدس حسینی کی سرپرستی میں اسکولزکے نگران ڈاکٹر سعدالدین البنا نے بیان کیا: امام رضا علیہ السلام کا خیراتی ادارہ جو کہ کربلا میں اعلیٰ مرجعیت کے دفتر سے وابستہ اداروں میں سے ایک ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے پروگرامز کا انعقاد بھی کرتا ہے، کی طرف سے قرآنی آیات اور سورتیں حفظ کرنے کے مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: حرم مقدس حسینی اوراعلیٰ دینی مرجعیت کے آفس سے منسلک اسکولوں میں یتیم بچوں پر خصوصی توجہ اور دیکھ بھال کی جاتی ہے اور انہیں فراہم کی جانے والی تمام خدمات مفت ہیں۔