صوبہ بابل میں فالج کے علاج کے لئے ہسپتال کی تعمیراتی رپورٹ

حرم مقدس حسینی کے ٹیکنیکل اور انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بابل میں دماغی فالج کے مریضوں کی صحت یابی کے لیے بحالی ہسپتال کی اٹھارہ فیصد تعمیراتی پیش رفت کا اعلان کیا۔

حرم مقدس حسینی کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اس پراجیکٹ کے انچارج انجینئر مصطفیٰ سلمان نے اس سلسلے میں کہا: دماغی فالج کے مریضوں کی صحت یابی کے لیے بحالی کا ہسپتال ان اہم انسانی منصوبوں میں سے ایک ہے جس کی تعمیر حرم مقدس حسینی نے کی ہے۔ یہ ہسپتال چار منزلوں میں تعمیر کیا جائے گا۔

انجینئر مصطفی سلمان نے مزید کہا: یہ سینٹر مریضوں کو درکار تمام شعبوں سے لیس ہے، جیسے لیبارٹریز، فزیو تھراپی، میکانو تھراپی وغیرہ ۔ 

منسلکات