حرم مقدس حسینی کے اسٹریٹجک پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے بے گھر بچوں اور نوعمروں کی نگہداشت کے لئے خصوصی مرکز کی تعمیر کے عمل کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
حرم مقدس حسینی کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اس سلسلے میں اسٹریٹجک پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار کا کہنا تھا: اب دوسری منزل کی چھت کے کنکریٹنگ کے مراحل مکمل ہوچکے ہیں، اور یہ پروجیکٹ 6,552 مربع میٹر کے رقبے میں اور 13,000 مربع میٹر کے انفراسٹرکچر کے ساتھ تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس پراجیکٹ میں بچوں اور نوعمروں کے لیے 54 کمروں کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں ایک سبز لان، ایک نماز خانہ ، ایک کمپیوٹر روم، اور ایک ریسٹورنٹ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حرم مقدس حسینی ان اہل وطن کے طبقات پر خصوصی توجہ دیتا ہے جن کا حکومت کی طرف سے سہولیاتی منصوبہ فراہم نہ کیا گیاہو ۔