بابل میں حرم مقدس حسینی کی طرف سے اپنی نوعیت کا پہلا دماغی امراض کے علاج کے لئے ہسپتال

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے ٹیکنیکل اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے عراق کے بابل صوبہ میں دماغی امراض کے علاج کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا ہسپتال زیر تعمیر ہے ۔

انجینئر مصطفیٰ سلمان نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مرکز حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے انسانی خدمات کی فراہمی والے بعض منصوبوں میں سے اہم منصوبہ ہے جس کی تعمیر حلہ شہر میں جاری ہے اور اس کا تعمیری مرحلہ اس وقت گراؤنڈ فلور میں ستونوں میں کنکریٹ سے بھرائی کی جارہی ہے اور کام جاری ہے ۔

مزید تفاصیل بتاتے ہوا کہا کہ اس وقت منصوبے کی تکمیل 15 فیصد تک مکمل ہوچکی ہے ۔ اور یہ عمارت 4 طبقات پر مشتمل ہوگی جس میں اول و ثانی و ثالث لیبارٹریز ،استقبال ، تھراپیز اور مزید علاجی سہولیات پر مشتمل ہوگا ۔

مزید وضاحت دیتے ہوا کہا کہ اس ہسپتال میں 6 لفٹس ، آتش نشانی ، انٹرنیٹ کی سہولیات اور الیکٹرانک مراقبتی نظام نصب کیا جائے گا ۔

یہ یاد رہے کہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی ادارت کی طرف سے اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی کی توجیہات پر عمل کرتے ہوئے صحتی اور سہولیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی ہے چونکہ ان منصوبوں سے اکثریت مستفید ہونے والا عوامی طبقہ یا تو شہداء کے پسماندگان ، فقراء اور محدود آمدنی والی عوام ہے ۔

منسلکات