اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے نمائندے علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے گذشتہ دنوں عراق کے صوبہ دیالی میں دہشت گردانہ حملہ کے سبب سے زخمیوں کے علاج کے لئے بیرون ملک ادارت حرم کے اخراجات پر ارسال کیاگیا ہے ۔
حرم مطہرحضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے امور انسانی کے مسئول احمد رضا الخفاجی نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ مرجعیت دینی کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی ہدایت پر برادر حیدر کو علاجی سہولیات کے لئے لبنان حرم مقدس حسینی کے اخراجات پر ارسال کیا جائے گا اور دیگر 7 زخمیوں کے لئے ممکنہ طور پر عراق میں علاج کیا جائے گااور ان میں سے 4 دیگر افراد کو دیگر ممالک کی طرف ارسال کیا جائے گا ۔