700 ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی حرم مقدس حسینی میں نقل و حرکت کے لئے فراہمی

کرونا کے عالمی بحران کے بعد چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت با سعادت کے لئے لاکھوں زائرین اندرون و بیرون ممالک سے کربلاء مقدسہ کا رخ کررہے ہیں ۔

زائرین کی اتنی بڑی تعداد کا کربلاء مقدسہ کی طرف رخ کرنا بھی مقامی انتظامیہ کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں لیکن عراقی عوام و حکومت بخوبی بقدر استطاعت پورا ادا کررہے ہیں انہی انتظامیہ میں حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی ادارت بھی ہر ممکنہ خدمات کی فراہمی کے لئے پیش پیش ہے ۔

چہلم حسینی کی قربت کے پیش نظر حرم مقدس حسینی کے ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 700 مختلف گاڑیاں مختص کی گئی ہیں تاکہ دوران زیارت زائرین کی نقل و حرکت کو آسان کیا جاسکے جبکہ مذکورہ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ابتدائی طور پر 300 گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں

یاد رہے کہ حرم مقدس حسینی کی طرف سے زائرین کی سہولت کے لئے تمام تر وسائل مہیا کئے جارہے ہیں 

منسلکات