حرم مقدس حسینی کے سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی استعداد مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے
اس پلاننگ میں 1800 جدید طرز کے کیمرے نصب کئے گئے اور اس کے ساتھ ممنوعہ مواد کی نشاندہی کرنے والے آلات فراہم کئے گئے ہیں اور اس تمام حالات میں انتظامی امور سنبھالنے کے لئے 7000 رضاکاروں کی تعییناتی بھی شامل ہے تاکہ زائرین کی سہولت و نقل وحرکت اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے اور شعبہ مذکورہ کا خصوصی تعاون بمع مقامی پولیس اور خصوصی کربلاء مقدسہ مشترکہ آپریشن روم بھی شامل ہے ۔
آپ کے علم میں دیا جاتاہے کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام دنیاکے بڑے اجتماعات میں سے ایک اجتماع ہے جس میں لاکھوں زائرین مخلتف ممالک سے شرکت کرتے ہیں جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے حرم مقدس حسینی ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے