عراق میں جاری جنگ کی وجہ سے مختلف شہروں میں جہاں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا وہیں امن و امان قائم کرنے والے اداروں اور مدافعین مقامات مقدسہ اور رضاکار دستوں کی صفوں سے شہداء عراق وطن عزیز پر فدا ہو کر ثابت قدمی کا ثبوت دیا ہے ۔
حرم مقدس حسینی میں نماز جمعہ میں بارہا شہداء کے پسماندگان اور ایتام کی دیکھ بھال کے لئے زور دیا ہے اسی سلسلے میں پاکستان سے زیارت کی غرض سے آئی ہوئی خاتون نے حرم مقدس حسینی کے تابع مرکز الحوراء زینب سلام اللہ علیہا کا رخ کیا اور شہدائے عراق اور ان کے پسماندگان کی مدد کے لئے اپنے پاس موجود زیورات ہدیہ کئے اور کہا کہ اگر ان کی قربانیاں نہ ہوتیں تو آج زائرین کرام مراقد اہلبیت علیہ السلام کے لئے پرامن راستے مہیا نہ تھے ۔
اترك تعليق