گنبد ضریح مطہر حضر ت امام حسین علیہ السلام کی بلندی کے منصوبے میں سے جزوی طور پر ایک ستون کی تعمیر کا مکمل ہوچکا ہے ۔
(کریم الانباری)جو حرم مقدس حسینی کے شعبہ بحالی کے مدیر اعلیٰ ہیں نے بتایا کہ گنبد حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی بلندی اور ضریح مطہر کے گرد چاروں ستونوں کو بلند کرنے کے دونوں منصوبے ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں تاکہ مناسبات خاصہ اور چہلم و عاشور جیسی مناسبات میں زائرین کو باعث ازدحام سہولت میسر ہو۔
اضافتاً انباری نے کہا کہ پہلے ستون کی مساحت 6*4 اور جبکہ ستون اور ضریح مقدس کے درمیان 170 سینٹی میٹر کا فاصلہ تھا جبکہ حالیاً 3.90 میٹر ہے جو کہ پہلے کی بنسبت 2 میٹر زیادہ ہے جبکہ حضرت حبیب ابن مظاہر الاسدی کے مرقد مبارک کی جانب سے بھی 2 میٹر کی مساحت کشادہ ہوئی کیونکہ اس سے پہلےستونوں کو قدیم طرز کی اینٹوں سے تعمیر کیا گیا تھا مگر حال ہی میں کنکریٹ کی دیوار اور آہنی قوس سے تعمیر کیا گیا ہے ۔
مذکورہ منصوبہ 10 ماہ میں اپنے پایہ تکمیل کو پہنچا ہے اور طوالت کی وجہ عملے کا انتہائی باریک اور احتیاط سے کام کرنا شامل تھا اور انشاءاللہ العزیز دیگر ستونوں پر 4-5 ماہ تک منصوبہ مکمل کیا جائیگا
اترك تعليق