دیگر شرکاء کی طرح حرم مطہر حضرت امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے وفد نے بھی دوسالہ عدم موجودگی کے بعد نسیم کربلاء ہفتہ ثقافت میں شرکت کا فیصلہ کیا جو کہ 30مارچ سے 3اپریل تک اسلام آباد بمقام الکوثر یونیورسٹی میں منعقد کیا جائیگا ۔
شیخ مہند العقابی جو کہ وفد حرم مطہر حضرت امام علی علیہ السلام کی سربراہی کر رہے ہیں نے بتایا کہ اس قسم کی محافل کی خصوصی اہمیت اس لئے بھی ہے کہ جہاں شیعہ اہلبیت علیہم السلام چاہے بنسبت دیگران جمعیت میں کم ہیں مگر اس قسم کے سیمینار اتحاد بین المسلمین کی طرف پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں اور ٹھیک اسی نہج پر حرم مقدس حسینی نے قدم بڑھایا ہے ۔
اس کے ساتھ حرم مقدس حسینی کے وفد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں ثابت کیا ہے کہ جغرافیائی فاصلے حقیقی فاصلے نہیں بلکہ یہ فقط نقشے پر ظاہری خدوخال کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
حرم مطہر حضرت امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام نے اپنی منشورات میں خطبہ غدیر و وصایا مرجعیت دینی آیت اللہ السید علی الحسینی السیستانی کو اردو زبان میں متعار ف کروایا ہے جو کہ حرم مطہر کی جانب سے پیش کئے گئے خصوصی تحائف کے علاوہ ہیں
اترك تعليق