حرم مقدس حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے نائب سربراہ (مسلم عباس صکبان) نے کربلاء مقدسہ میں طبی و صحت کے اداروں کی تربیت کے لئے قائد اعظم ہسپتال اسلام آباد کا دورہ کیا جس میں حرم مقدس حسینی کی طرف سے مہیا کئے گئے عملے کو قائداعظم ہسپتال میں تربیت کے موضوع کو زیر بحث لایا گیا جس میں بالخصوص امام زین العابدین علیہ السلام ہسپتال کے عملے کو تربیت دی جائیگی۔
مسلم عباس نے مزید بتایا کہ قائداعظم ہسپتال کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر شوکت بنگش سے ملاقات ہوئی جو کہ انتہائی مثبت اور خوش آئند تھی کہ جس میں کربلاء مقدسہ کے طبی مراکز کی خصوصی تربیت کی فراہمی کو موضوع بحث لایا گیا اور ساتھ ہی خصوصی تحائف شکرکا تبادلہ کیا گیا، مسلم عباس نے اختتام کلام میں بتایا کہ ہمیں مذکورہ ہسپتال سے دو طرح کی پیشکش موصول ہوئی ہیں جن میں سے ایک طبی عملے کی پاکستان کے اندر تربیت کی فراہمی اور دوسرا تربیتی عملے کی عراق میں آمد کے بعداندرون عراق میں تربیت کی فراہمی ہیں
جبکہ دوسری جانب قائداعظم ہسپتال کے مدیر اعلیٰ ڈاکٹر شوکت بنگش نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ہمارے لئے انتہائی خوشی اور باعث فخر ہے کہ ہم حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام ہسپتالوں کے ساتھ مشترکہ تعاون کے ساتھ کام کریں اور یہ توفیق الہیٰہ ہی کہ جو ہماری سابقہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی شیخ عبدالمہدی کربلائی کے ساتھ ملاقات کا نتیجہ ہے۔
پاکستان کا شمار براعظم ایشیاء کے ان ممالک میں ہوتا ہے جن میں بکثرت عصر حاضر کی جدید سہولیات کے ساتھ لیس طبی مراکز ہیں جن میں سے ایک قائداعظم ہسپتال ہے کہ جس میں دسیوں طبی شعبہ جات ہیں جن میں امراض نسائیہ ،قلب و جراحی ہیں اور ان شعبہ جات میں ماہرین یورپ اور امریکا میں کام کرنے والے تجربہ کار اشخاص ہیں ۔
حرم مقدس حسینی کی طرف سے متعدد طبی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں بالخصوص سفیر الامام حسین علیہ السلام ہسپتال ہے اورا س کے ساتھ ڈاکٹر شیخ الوائلی رحمت اللہ علیہ اور امام زین العابدین علیہ السلام ہسپتال ہیں
اترك تعليق