چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی خدمات کے لئے اہالیان سویڈش کا موکب ۔

شہر کربلاء مقدسہ کہ جہاں   چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں  لاکھوں زائرین  کی آمد کا سلسلہ جاری رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ بہتر سے بہترین  خدمات زائرین امام حسین علیہ السلام کو فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اسی طرح ان مواکب میں سے ایک موکب سویڈن –سٹوک ہولم سے ایک مبصرین اور محبین اہل بیت علیہم السلام کا موکب بھی ہے   ۔

حرم مقدس حسینی کے نیوز رپورٹر سے بات کرتے ہوئے  (علی محمد فارس) نے جو کہ مذکورہ موکب  کے مدیر ہیں نے بتایا کہ 2004 ء سے سقوط نظام سابق کے بعد سالانہ زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمات کا انتظام کیا جاتا ہے جس میں  معیاری کھانا اور رہائش کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ اس موکب کا آغاز 2003ء میں ایک بنیادی خدمات کے ساتھ آغاز کیا گیا جس کے ساتھ حال ہی میں سویڈش باشندوں اور سویڈش میں مقیم عرب شہریوں کے باہمی تعاون کے ساتھ  خدمات کی توسیع کا اہتمام کیا گیا ۔

جب کہ موکب میں متوفر خدمات میں (گرم اور ٹھنڈا پانی اور دودھ اور چائے کے ساتھ دیگر کھانے کی سہولیات)شامل ہیں ۔اس موکب میں خدمات کی فراہمی کے لئے 300 کے قریب مشتمل افراد کامجموعہ ہے جن میں سے کافی حد تک پہنچ چکے ہیں جب کہ اصل سویڈش باشندے  کہ جن کو حال میں جاری  خراب امنی حالات کی وجہ سے ویزہ   کی حصولیت  میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

اختتام کلام میں(علی محمد فارس) نے بتایا کہ خارجی مواکب اور حرم مقدس حسینی  کے درمیان مواکب کی تنصیب اور دیگر اشیاء و سہولیات کی فراہمی  میں اہم کردار ہے ۔

منسلکات