شعبہ الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے (Telegram) پر خودکار جوابدہ نظام کو متعارف کریا گیا ہے

حرم مقدس حسینی کے شعبہ الیکٹرانک میڈیا کی طرف سے موبائل ایپ ٹیلیگرام  میں خودکار جوابدہ نظام کو متعارف کرایا گیا ہے ۔

مسئول شعبہ  الیکٹرانک میڈیا (ولاء صفار) کا کہنا ہے اس خود کار نظام کی یہ خصوصیت ہے کہ اس میں تمام اہم سوالات کے جوبات فوری طور پر موجود ہیں اور اس کے علاوہ اس میں آفیشل ویب سائٹ کے چند اہم آپشنز کہ جن میں  نیابت میں زیارت ، تمام آنے والی اہم اور جدید معلومات  اور تمام تر معلومات تین زبانوں میں متوفر ہیں اور اس کے ساتھ ہی حرم کی ادارت سے براہ راست رابطہ کے لئے  ایمیل  کی سہولت موجود ہے

اس کا پہلا نسخہ جو کہ تجرباتی  مدت کے لئے کچھ ماہ سے کام کر رہاتھا مگر اس کے کامل نسخہ کو ابھی لانچ کیا گیا ہے ۔اور اس پروگرام میں شامل ہونے  کے لئے لنک دی گئی ہے جس کے ذریعے خصوصی چیٹ روم سے استفادہ کیا جاسکتا ہے

http://telegram.me/ihbot

منسلکات