حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے ماتحت شعبہ مواکب کی جانب سے چہلم کی زیارت کے لئے خصوصی تعلیمات

حرمین مقدستین حضرت عباس و حضرت  امام حسین علیہم السلام کے ماتحت قسم شعائر اور مواکب حسینیہ کی طرف مواکب و جلوسوں کے انتظامات کے حوالے  اور چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے  خصوصی تعلیمات جاری کی ہیں  ۔

حرم مقدس حضرت امام  حسین علیہ السلام   کے  شعبہ مواکب کے مدیر (مازن الوزنی) نے بیان کیا کہ حرمین مقدستین حضرت عباس اور حضرت اما م حسین علیہم السلام کے سیکرٹری جنرلز (سید احمد صافی ) اور

( شیخ عبد المہدی) کے ارشادات کی بناء پر چہلم کی زیارت کے دوران جلوسوں کے استقبال کے لئے تیاریاں تقریبا مکمل ہو چکی ہیں  ۔

اور اضافتاً بتایا کہ قسم مذکورہ نے   مواکب حسینیہ کے نمائندوں سے ملاقات اور ہر قسم کے قانونی معاملات میں تکمیل  اور اطراف کربلاء میں موجود مختلف مواکب  اور امام بارگاہوں میں اشیاء ضروریات  (مثلا پٹرول ، قدرتی گیس ،پانی) کی فراہمی کا ذمہ اٹھا یا ہے ۔

اور اس کے ساتھ کسی قسم کے  بد امنی کے حالات کے ساتھ  مقامی سیکیورٹی اداروں   کے ساتھ ہر قسم کے تعاون  کے ساتھ مواکب کی ہم آہنگی کے مفاہمتی علاقات پر زور دیا ہے ۔

اس کے ساتھ ہی ابتداء صفر سے ہی تمام عراقی صوبوں سے حرم مقدس حسینی کے شعبہ مواکب کے پاس ثبت شدہ جلوسوں کی آمد اور ان کی ضروریات ان تک بہم رصد پہنچائی جاتی ہیں   تاکہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام  کی مناسبت  سے آنے والے زائرین اما م مظلوم علیہم السلام کی خدمات کی جاسکے ۔

منسلکات