حرم مقدس حسینی کے نائب سیکرٹری جنرل نے عراق سے دوسرے ممالک کی طرف ہجرت کرنے والوں کے لئے بالخصوص سوال کیا کہ اگر عراق میں موجو د مقامات مقدسہ پر کسی قسم کی آنچ آنے کی صورت میں ان کے کیا احساسات ہو ں گے ؟
نائب سیکرٹری جنرل سید افضل شامی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرزمین عراق کی آغوش میں 6 آئمہ اہل بیت علیہم السلام کی مزارات ہیں اور علاوہ اولاد آئمہ اہلبیت علیہم السلام کی سینکڑوں کی اولادیں ہیں اگر ان پر کسی قسم آنچ آنے کی صورت میں کہ جو تمام تر تاریخ میں لادینیت کے لئے ہدف رہے ہیں ،ان کے کیا احساس ہوں گے اور کیا جواب دیں گے ۔
اور عراق میں موجود تمام مقامات مقدسہ ہم تمام مسلمانوں بالخصوص عراقیوں کے لئے بدرجہ امانت ہیں جن کی کسی قسم کے داخلی اور خارجی خطرے سے حفاظت ہم پر فرض ہے کیونکہ انسان خود ایک دنیاوی امتحان سے گزرتا ہے جن میں سے امتحان مال اور اولاد ہیں اور یہ تمام امتحانات تقرب الہیہ کا ذریعہ ہیں اور ان پر ثابت قدم رہنا بلندی درجات کا باعث ہے ۔
آخر میں سید افضل شامی نے ہجرت کرنے اور نیت رکھنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ فعل دفاع مقدسات میں ایک خلاء کا باعث بنے گا اسی لئے انہیں چاہیئے کہ اس نیت کو ترک کریں ۔
اترك تعليق