دینی مرجعیت عالی کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے سیکرٹری جنرل شیخ عبدالمہدی الکربلائی نے شب علم کشائی حضرت امام حسین علیہ السلام میں خطاب کے دوران اشارتا ً مسئلک سنی سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اس زمانے کی (طوعہ) قرار دیا جس نے واقعہ سبایکر جس میں 1700 کیڈٹس کو شہید کر دیا گیا مگر 25 جوانوں کو اس خاتون نے اپنے گھر میں پناہ دی جبکہ اس وقت دہشت گردتنظیم نے تمام اہل علاقہ کو افواج عراق کے جوانوں کو کسی قسم کی مدد دینے پر سخت پابندی لگا رکھی تھی ۔
اور اسی طرح دوسری خاتون کہ جس کے ایک بیٹے کا بازو جنگ کے دوران جدا ہوگیا اور اس نے اپنے بیٹے سے صرف ایک طلب کی کہ جنگ سے اس وقت تک نہ لوٹنا جب تک کہ حضرت عباس علیہ السلام کی سنت پر دوسرا بازو بھی تن سے جدا ہو جائے اور آپ علیہ السلام کی طرح شہید ہوجاؤ ۔
مذکورہ ویڈیو کو دیئے گئے لنک میں دیکھ سکتے ہیں
https://www.youtube.com/watch?v=iObTKJQ-Iu8
۔۔
http://imamhussain.org/video/watch=1320&lng=1
اترك تعليق