تشنہ شہید علیہ السلام کی سیرابی آب

کربلاء مقدسہ میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے انصار و عیال کو تشنہ شہید کیا گیا اور اہل خانہ کو اسیر کیا گیا مگر رحمت اللعالمین کے فرزند حضرت امام حسین علیہ السلام کے شہر میں جہاں آج بھی جنہیں تپتی ریت پر بلا کفن چھوڑ دیا گیا محبان حسینی کفن کربلاء کے حصول کی سعی کرتے ہیں اور تشنگی کے عوض کربلاء مقدسہ میں 65 مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کئے گئے ہیں تاکہ پینے کا صاف پانی اور بعض مقامات پر سرد پانی کی بھی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

ان پلانٹس میں Reverse Osmosis System  نصب کئے گئے ہیں ۔ اور نہ صرف کربلاء مقدسہ میں بلکہ بصرہ کربلاء مقدسہ کے جنوب میں 500 کلومیٹر کی دوری پر بھی 8 واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کئے گئے ہیں ۔

منسلکات