"ندائے حسینی" اردو صارفین کے لئے حرم مقدس حسینی کی طرف سےمنفرد واٹساپ سروس

ماہ شعبان کا مہینہ کہ جس مہینے کی عظمت میں امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا کہ ماہ شعبان کو ماہ شفاعت فرمایا ہے کہ جو کوئی بھی اس مہینے میں مجھ پر (رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ )پر درود بھیجے گا میں اس کی شفاعت کروں گا۔

اس کے ساتھ ایام فرح کی مناسبا ت کہ جن میں آمد آئمہ اہلبیت علیہم السلام کے ساتھ ہی حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ اعلام کی جانب سے برصغیر پاک و ہند کے مومنین تک  اپنی آواز پہنچانے کے لئے عصری تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اردو واٹساپ سروس" ندائے حسینی " کا آغاز کیا گیا ہے  جس میں حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام سے متعلق جدید اخبار و تصاویر و ویڈیوز صارفین  کو ارسال کی جاتی ہیں تاکہ جو زائرین کسی وجہ سے کربلاء مقدسہ کا رخ نہیں کر سکتے سیرابی عشق اہلبیت اطہار علیہم السلام کرسکیں ۔

اس سروس میں شرکت کے لئے مذکورہ نمبر پر "لبیک یا حسین " لکھ کر ارسال کریں

 

توصیف رضا

منسلکات