حرم مقدس حسینی کے تابع شعبہ میوزیم و نوادرات کی طرف سے بروز بدھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ سے منسوب "موئے مبارک" کو عرض عام کیا گیا تاکہ مومنین زیادہ سے زیادہ زیارت کرسکیں ۔
یہ موئے مبارک جو 1309ھ میں دور خلافت عثمانیہ میں حرم مقدس حسینی کو تحفہ کیا گیا کو 3 شعبان بمناسبت آمد حضرت امام حسین علیہ السلام سے زیارت عام کے لئے پیش کیا گیا۔
سیدعلاء ضیاءالدین جو کہ مدیر میوزیم ہیں نے بتایا کہ موئے مبارک نوادرات میں سے ایک انتہائی قیمتی ترین چیز ہے جسے انتہائی خصوصی نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور اسے فقط ماہ شعبان میں ایام فرح کی مناسبت سے زیارت عام کے لئے داخل میوزیم لایا جاتا ہے
توصیف رضا
اترك تعليق