اہل بیتؑ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو نجف اشرف، کربلاء مقدسہ اور دارالحکومت بغداد میں موجود حوزہ علمیہ کے فضلاء کی جانب سے بھرپور توجہ اور قدر و منزلت حاصل ہوئی۔
قرآنی میڈیا سینٹر کے ذمہ دار، وسام نذیر الدلفی نے بات کرتے ہوئے کہا:
"حرمِ مقدسِ حسینی کے دار القرآن الکریم کے سربراہ، شیخ ڈاکٹر خیر الدین الهادی اور ان کے علمی و انتظامی معاونین نے عراق میں حوزہ علمیہ کے متعدد فضلاء سے ملاقاتیں کیں، تاکہ انہیں اہل بیتؑ قرآنی انسائیکلوپیڈیا سے متعارف کرایا جائے اور اس کا نسخہ تحفے میں پیش کیا جائے۔"
انہوں نے مزید بتایا:
"وفد نے آیت اللہ شیخ باقر الإیروانی، آیت اللہ شیخ فاضل الصفار، سید احمد الأشکوری، شیخ طارق البغدادی، سید مرتضی القزوینی، اور شیخ زمان الحسناوی سے ملاقات کی۔
ان کا کہنا تھا:
"حوزہ علمیہ کے فضلاء نے اس عظیم کام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک اہم، بابرکت اور مفید علمی کارنامہ قرار دیا، جو اہل بیتؑ کے قرآنی احادیث کی تلاش و تحقیق میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔"
یہ علمی و دینی شخصیات کا مثبت ردعمل، اہل بیتؑ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی علمی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
یہ ایک منفرد علمی منصوبہ ہے جو امت کو قرآن کریم اور عترت طاہرہ سے جوڑنے کا ذریعہ بنتا ہے، اور دار القرآن الکریم کے اسلامی تراث اور علوم کی خدمت میں قائدانہ کردار کا عکاس ہے۔