کربلاء بین الاقوامی ہوائی اڈے کے تعمیراتی مراحل کی رپورٹ

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل حسن رشید العبایچی نے کہا، "کربلا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تکمیل کی شرح (75٪) تک پہنچ گئی ہے، اور زیادہ تر عمارتیں اور سہولیات، اور ہوائی اور زمینی میدان (90٪) مکمل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے کنٹرول ٹاور سے متعلق ہر چیز فراہم کی ہیں، نیوی گیشن ڈیوائسز سے لے کر آلات اور عملے تک، کیونکہ یہ ایئر نیویگیشن کو کنٹرول کرنے کے لیے اہم ضروریات میں سے ایک ہے،" مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ انسانی عملے نے دو سال قبل ترقی یافتہ ممالک میں اعلی درجے کے کورسز میں داخلہ لیا تھا اور اب اپنے کاموں کو انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس حسینی سے منسلک کربلا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام بغیر کسی روک ٹوک کے تیز رفتاری سے جاری ہے اور ہوائی اڈے کے کھلنے اور آپریشن سے عراق میں عمومی طور پر اقتصادی اور سیاحت کی نقل و حرکت میں اضافہ ہو گا۔

منسلکات