روضہ مقدس حسینی سے منسلک زرعی منصوبوں میں گندم کی کٹائی کے کام کا آغاز

حرم مقدس حسینی میں شعبہ زراعت نے روضہ مبارک کے زرعی منصوبوں میں گندم کی فصل کی کٹائی کے کام شروع کرنے کا اعلان کیا۔

شعبہ کے سربراہ، قحطان اوز نے کہا، "حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک سے منسلک زرعی منصوبوں میں گندم کی کٹائی کے کاموں کی تنظیم اعلیٰ ہے، اور مالیاتی امور، آڈیٹنگ، اور زرعی ترقی کے محکموں سے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ کٹائی کے کاموں کی نگرانی کریں گی ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام سے تعلق رکھنے والے تین زرعی شہروں میں اس موسم کے لیے گندم کی فصل کا کاشت شدہ رقبہ تقریباً (4000) دونم ہے جنہیں شہر امام حسین علیہ السلام اور شہر ابو الاحرار علیہ السلام کا شہر اور شہر سید الشہداء علیہ السلام ہے ۔

 

انہوں نے وضاحت کی کہ گذشتہ سیزن میں گندم کی فصل کو وزارت تجارت کو فروخت کیا کرتے تھے، لیکن اس سیزن میں ادارت حسینی نے بیجوں کی فروخت کا ارادہ کیا ہے ۔

 

انہوں نے نشاندہی کی کہفصل کے پہلے (4) دنوں کے دوران گندم کی پیداوار (450) ٹن سے تجاوز کرگئی ہے اور نوٹ کرتے ہوئے کہ بیج کی تیاری کے لیے النہرین کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا گیا تھا، جو کہ گندم کی پیداوار میں سے ایک ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ روضہ امام حسین علیہ السلام اعلیٰ مذہبی اتھارٹی کے نمائندے شیخ عبدالمہدی الکربلائی کی ہدایات کی ترجمانی کرتے ہوئے، مختلف فارموں جیسے مچھلی، سبزیوں اور گندم کے فارم قائم کرکے زرعی شعبے کی مدد میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے تاکہ عراقی شہری کے لیے طعام کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے ۔

منسلکات