باب القبلہ امام حسین علیہ السلام پر خیام کی تنصیب

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی ادارت کی جانب سے شعبان المعظم کی اعیاد کی آمد کی مناسبت سے زائرین کی بڑی تعداد میں استقبال کی تیاریاں جاری ہیں ان فعالیات میں باب قبلہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام پر دو بڑے خیمے بھی نصب کئے گئے ہیں ۔

ان خیام میں جہاں شعبان العمظم کی مناسبت سے ربیع الشھادۃ سولواں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا اور اس کے بعد زائرین کے لئے استراحت گاہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا ۔

انجینئر یوسف اسعد کہتے ہیں کہ ان دونوں میں سے ہر ایک خیمہ 1500 مربع میٹر کی مساحت رکھتا ہے اور بیک وقت 600 زائرین کے لئے استراحت کی گنجائش رکھتا ہے ۔

منسلکات