تمام اداروں میں نابینا افراد کو مفت سہولیات کی فراہمی -----کربلاء مقدسہ میں اپنی نوعیت کا پہلا بین الاقوامی معیار کا حامل انسٹیٹیوٹ

 

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں انجینئرنگ اور تکنیکی منصوبوں کے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نور الامام الحسین علیہ السلام انسٹیٹیوٹ کے قیام کا آغاز کیا ہے ۔

شعبہ مذکورہ کے سربراہ انجینئر حسین رضا مہدی نے آفیشل ویبسائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا : اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی کی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کربلاء مقدسہ میں نابینا افراد کے لئے 1800 مربع میٹر زمین مختص کی گئی ہے اور جس میں نابینا افراد کو مفت خدمات فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ کربلاء مقدسہ میں تعمیری لحاظ سے کی طوابق پر مشتمل ہوگا اور اس میں بین الاقوامی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے پہلے ہی بینائی سے محروم اہل وطن کے لئے فری مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔

منسلکات