بورکینا فاسو میں قرآن مجید کی بنیادی تبلیغاتی سرگرمیاں

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں مرکز قرانی تبلیغاتی مرکز کی طرف سے افریقی ملک بورکینا فاسو میں دسیوں طلباء کے لئے قرآن مجید کی تعلیم کے مراکز قائم کئے گئے ۔

افریقہ میں حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے متعین کئے گئے قرآنی سرگرمیوں کے انچارج پروفیسر علی عبود الطائی نے بتایا : ہماری افریقی برانچ کے کارکنان نے مؤسسہ وارث الانبیاء کے ذریعے مختلف پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کرتے رہتے ہیں ۔

اور اسی مؤسسہ کی بدولت بورکینا فاسو میں مختلف طبقات کے افراد قرآنی ثقافت کو پھیلانے اور قرآنی سرگرمیوں کو اسکولوں میں بھی رائج کررہے ہیں اور اسی سلسلے میں تعاون جاری ہے ۔

عبود الطائی نے مزید کہا : بورکینا فاسو کے شہر بوبو ڈیلاسو میں مؤسسہ وارث الانبیاء کی طرف سے ہر ہفتے اور بدھ کے دن تعلیمی نظام کے دو اہم پہلو کے طور پر قرآنی تعلیمات کا متعارف کرایا جارہا ہے جن میں سے ایک قرآن مجید کی صحیح قرآت جو کہ انڈر گریجوایشن طلباء کے لئے جبکہ اسکولز کے طلباء کے لئے قرآن مجید کی تلاوت کے دوران صحیح مخارج حروف کی پہچان کرانا ہے ۔

منسلکات

: توصیف رضا خان