اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبدالمھدی کربلائی کی سرپرستی میں فقط ستمبر کے مہینے میں خصوصی انسانی حالات کے علاج و معالجے کی فری سہولت کے لئے 25 کروڑ عراقی دینار صرف کئے گئے ۔
انسانی ہمدردی کے امور کے کوارڈینیٹر احمد رضا الخفاجی نے بتایا کہ اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی کے خصوصی حکم پر حرم مقدس حسینی میں آنے والی خصوصی اپیلوں اور حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے سوشل میڈیا ذرائع کے ذریعے رابطہ کرنے والے افراد کی امداد کا حکم دیا ۔
اور اس بناء پر فقب ماہ ستمبر میں 25 کروڑ عراقی دینار سینکڑوں افراد کے علاج معالجے میں صرف ہوئے جن میں کچھ بڑے اداروں جیسے مؤسسہ وارث برائے علاج کینسر و ٹیومر میں بڑٰ سرجریاں کی گئیں جبکہ امام زین العابدین ہسپتال میں مفت علاج و معالجہ کی فراہمی شامل ہے جس کے اخراجات حرم مقدس حسینی کی طرف سے ادا کئے گئے ۔
قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس حسینی کی طرف سے 1.5 ارب دینار گذشتہ مہینوں میں فقط فری علاج و معالجہ کے لئے صرف کئے گئے ۔