مجھے سماعتی قرآن چاہیئے کہ میں نابینا ہوں دیکھ نہیں سکتی

 

دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی نے عراق کے صوبہ ناصریہ کے معذور بچے کی آواز پر کچھ اس طرح لبیک کہا۔

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ انسانی امور کے کوارڈینیٹر احمد الخفاجی نے بتایا کہ عراق کے صوبہ ناصریہ سے تعلق رکھنے والی بچی رقیہ عبدالجبار نے حرم مقدس حسینی کے متولی کو خط بجھوایا کہ میں ولادت سے ہی دیکھ نہیں سکتی اس لئے مجھے قرآن مجید کا سماعتی نسخہ چاہیئے جس کے جواب میں علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی نے نہ صرف قرآن مجید کا نسخہ بھجوایا بلکہ اس کے ساتھ ہی خصوصی طور پر جلد از جلد خصوصی اسکول کی تعمیر کا حکم دیا ۔

علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی طرف سے اسکول کی تعمیر کے امر کو مدنظر رکھتے ہوئے صبہ ناصریہ کے گورنر کے انتظامی معاون نے مقامی حکومت کی طرف تمام تر وسائل کی فراہمی کا یقین دلایا ہے ۔

منسلکات

: Toseef Raza Khan