50 کروڑ سے زیادہ ایک ماہ میں حرم مقدس حسینی کی طرف سے عوامی امداد

ادارت حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف سے گذشتہ ماہ فروری میں عراق کے مختلف صوبوں سے آئے ہوئے اہل وطن کے فری علاج اور مالی امداد کے بارے میں خصوصی اعلان کیا جس میں حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے خصوصی فنڈ سے دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی کی ہدایت پر خصوصی حالات پر صرف کیا ۔

حرم مقدس حسینی کے تابع سوشل میڈیا اور رابطہ کمیٹی کے ذریعے 150 ایسے افراد کا علاج و امداد کا اعلان کیا گیا جس میں امام زین العابدین علیہ السلام ہسپتال اور الوارث ہسپتال برائے کینسر ٹریٹمنٹ اور اس کے علاوہ سفیر الامام الحسین علیہ السلام ہسپتال کے علاوہ معذور افراد کے لئے الیکٹرانک ویل چئیر کی فراہمی شامل تھی ۔

علاوہ ازیں بعض ایسے خاندان جن کے مالی وسائل کی کمی کے باعث انتہائی پسماندہ حالت میں تھے کی مالی امداد اور خستہ حال گھروں کی تعمیر یہاں تک کہ ملک سے باہر علاج کی فراہمی کے لئے اخراجات حرم مقدس حسینی کی طرف سے ادا کئے گئے ۔

یاد رہے کہ ماہ جنوری میں 120 کیسز سامنے آئے جن پر کلی مبلغ چالیس کروڑ عراقی دینار صرف کیا گیا ۔

منسلکات

: Toseef Raza Khan