ماہ رمضان مبارک کی مناسبت سے مواد غذائیہ کی تقسیم

ماہ رحمت اور ماہ رمضان مبارک کی آمد کے ساتھ ہی حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ شہداء و جرحیٰ کئیر کی جانب سے غذائی مواد کی تقسیم کا آغاز کیا گیا جسکا دائرہ تقسیم عراق کے 6 صوبوں پر مشتمل ہے ۔

مذکورہ شعبے کے میڈیا انچارج عماد الجشعمی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی طرف سے خصوصی طور پر سالانہ اس تقسیم کی توجیہ دی گئی اور اس مواد غذائی میں گھی اورگھریلو طعام کے ساتھ کل 7 انواع شامل ہیں ۔

اس اقدام کی خصوصی ضرورت اس لئے بھی پیش آئی کیونکہ حالیاً اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

 

منسلکات

: Toseef Raza Khan