بمناسبت چہلم حسینی زائرین کی نقل کے لئے حرم مقدس حسینی کی خصوصی کاوش

حرم مقدس حسینی کے تابع شعبہ سفر و سیاحت کی جانب سے  چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے خصوصی  200 کے قریب  بسیں زائرین امام حسین علیہ السلام کے لئے مختص کی گئی ہیں جو کہ مختلف مقامات جن میں عراق کی بین الاقومی حدود جن میں کویت-عراق اور ایران-عراق  کے ساتھ متصل تین  حدود زرباطیہ ،شلامچہ اور مہران سے زائرین کو کربلاء مقدسہ کی جانب منتقل کریں گی ۔

اس کے علاوہ مجوزہ بسیں بصرہ و نجف و بغداد کے ائیرپورٹ سے بھی زائرین  کو کربلاء مقدسہ تک کے سفر میں تسہیلات پہنچائیں گی۔

چہلم امام حسین علیہ السلام میں غیر عراقی زائرین  کی تعداد 3 ملیون (30لاکھ) سے زائد تک متوقع ہے  جو کہ تقریبا ساٹھ(60) ملکوں سے شرکت کریں گے۔

 

توصیف رضا

منسلکات